0
Tuesday 23 Apr 2024 22:14

ایران کیخلاف رافائل گروسی کے نئے دعوے

ایران کیخلاف رافائل گروسی کے نئے دعوے
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹم بم بنانے کے لئے ضروری یورینیم کے حصول سے "مہینوں" نہیں بلکہ "ہفتوں" کے فاصلے پر پہنچ چکا ہے۔

آج شائع ہونے والے ڈوئچے ویلے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران کے پاس، اس وقت کے دوران جوہری ہتھیار موجود ہو گا، یا وہ بنا لے گا اگرچہ (جاری جوہری) افزودگی ہتھیاروں (کی تیاری) کے (لئے ضروری) درجے کے قریب ہے تاہم براہ راست طور پر یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ ایران کے پاس اب جوہری ہتھیار بھی ہیں کیونکہ قابل عمل ایٹمی وارہیڈ کے لئے فیزائل مواد کی تیاری سے ہٹ کر بہت سی دوسری چیزوں کی ضرورت بھی ہوتی ہے!

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے بھرپور و رضاکارانہ تعاون کے باوجود رافائل گروسی نے یہ دعوی بھی کیا کہ آئی اے ای اے کے پاس ایران میں ضروری سطح تک رسائی حاصل نہیں اور اسی وجہ سے بہت سے سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔

سربراہ آئی اے ای اے نے پھر "بقیہ مسائل" کے بارے اپنے دعووں کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل ایران کی شفافیت کے بارے شکوک و شبہات کو بڑھاتے ہیں۔

رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ (یہ مسائل) ان مذاکرات کے مرکز میں واقع رہے ہیں کہ جو ایران کے ساتھ انجام پا چکے ہیں یا انہیں انجام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایران کے بارے میں اپنی گفتگو کے آخر میں سربراہ آئی اے ای اے نے باہمی بات چیت و تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا کہ اسی لئے ہم جلد ہی تہران کا دورہ بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش