0
Tuesday 23 Apr 2024 21:18

جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید ہوائی حملے

جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید ہوائی حملے
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ شب لبنان کے جنوبی علاقوں پر اپنے لڑاکا طیاروں و توپخانے کی مدد سے شدید حملے کئے ہیں۔

اس حوالے سے عرب چینل المنار نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے یارون نامی قصبے اور اس کے نواحی علاقوں کو اپنے میزائلوں کے ساتھ 3 بار نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق القدس پر قابض صیہونی رژیم کے توپخانے نے بھی بیت لیف اور عیتا الشعب کے نواحی علاقوں پر گولہ باری کی۔

المنار نے جنوبی لبنان میں اپنے نامہ نگار سے نقل کرتے ہوئے یہ خبر بھی دی کہ یارون نامی قصبے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چوتھی بار المحمودیہ و العیشیہ نامی قصبوں کے درمیانی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے الجبور کی بلندیوں پر واقع جبل ابو راشد کے علاقے میں بھی میزائلوں کے ساتھ 3 ہوائی حملے کئے ہیں۔

-

-
خبر کا کوڈ : 1130617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش