0
Tuesday 23 Apr 2024 20:14

ایران کے جواب نے اسرائیل کیساتھ تصادم کے نئے قواعد ایجاد کر دئیے ہیں، ابو عبیدہ

ایران کے جواب نے اسرائیل کیساتھ تصادم کے نئے قواعد ایجاد کر دئیے ہیں، ابو عبیدہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے ترجمان "ابوعبیده" نے غزہ پر جنگ کے 200 روز پورے ہونے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیل کو سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ 200 روز گزر چکے ہیں اور صیہونی فوج ابھی تک غزہ کی دلدل میں پھنسی ہے۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فقط قتل و کشتار اور بربادی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لئے اپنے قیدیوں کی رہائی کا کوئی امکان نہیں۔ غزہ میں مقاومت اب بھی اپنے پاوں پر کھڑی ہے۔ دشمن پر نہ صرف ہمارے حملے جاری رہیں گے بلکہ ہماری جنگی چال میں تبدیلی بھی آئے گی۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مقاومت فلسطینی کی نابودی کے اسرائیلی دعوے کو جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ دنیا کے لئے پروپیگینڈہ کرے کہ تمام مقاومتی گروہ ختم ہو چکے ہیں مگر یہ صرف ایک جھوٹ کا پلندہ ہے۔
 
ابو عبیده نے کہا کہ اسرائیل نے صرف اجتماعی قتل اور شہری انفراسٹرکچر تباہ کیا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ صیہونی فوج کی توجہ بچوں و خواتین کے قتل اور قبریں کھودنے پر مرکوز ہے۔ بہرحال ہم اپنی عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس میں اسرائیلی فوج کا انخلاء، غزہ کے محاصرے کا خاتمہ اور مہاجرین کی اپنے گھروں کو واپسی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مقاومت نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران 60 منٹ میں اسرائیلی طاقت کے بت کو پاش پاش کر دیا۔ صیہونی دشمن دو سو روز گزرنے کے بعد بھی اپنے کسی ہدف کو حاصل نہیں کر سکا۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے صیہونی رژیم پر عراق، لبنان اور یمن کی مقاومتی فورسز کے حملوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی ردعمل کے حجم نے جنگ کے نئے اصول ایجاد کئے اور دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت کئے۔
خبر کا کوڈ : 1130608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش