0
Tuesday 23 Apr 2024 21:27

ہم اڈانیوں کی نہیں بلکہ ہندوستانیوں کی حکومت بنائیں گے، راہل گاندھی

ہم اڈانیوں کی نہیں بلکہ ہندوستانیوں کی حکومت بنائیں گے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر جاری انتخابی تشہیر کے دوران کانگریس کے سرکردہ لیڈران لگاتار بھارت کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ راہل گاندھی کی تشہیری مہم میں طبیعت کی کچھ ناسازی کے سبب خلل ضرور پڑا ہے، لیکن وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ بھی وزیراعظم مودی پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی کی تقریر کا کچھ حصہ دکھایا گیا ہے۔ مودی کی تقریر کے نیچے ’بس اڈانی کو دوں گا‘ لکھا ہوا ہے، اور راہل گاندھی کی تقریر کے نیچے ’ہر ہندوستانی کو دیں گے‘ تحریر کیا ہے۔

راہل گاندھی نے جو ویڈیو پوسٹ کی ہے، اس کے ساتھ لکھا ہے کہ کانگریس ملک کے غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کی خوشحالی کے لئے کام کرے گی، ہم اڈانیوں کی نہیں، ہندوستانیوں کی حکومت بنائیں گے‘‘۔ ساتھ ہی ویڈیو میں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ میرا ہدف ہے کہ جتنا پیسہ نریندر مودی اڈانی کو دیتے ہیں، اتنا پیسہ میں غریبوں کو دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں شمار کر رہا ہوں، ایک روپیہ آپ اڈانی کو دو گے، ایک روپیہ میں غریبوں کو دوں گا، جتنے پیسے آپ اڈانی کو دو گے، اتنے پیسے میں کسانوں کو، مزدوروں کو، چھوٹے دکانداروں کو، بے روزگار نوجوانوں کو دوں گا۔ راہل گاندھی ویڈیو میں یہ بھی کہہ رہے ہیں ’’میں آپ کو دکھاؤں گا کہ اصلی سیاست ارب پتیوں کو مدد کرنے سے نہیں ہوتی ہے، اصلی سیاست کسانوں، مزدوروں، چھوٹے کاروباریوں، بے روزگار نوجوانوں کو مدد کرنے سے ہوتی ہے‘‘۔
خبر کا کوڈ : 1130606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش