0
Tuesday 23 Apr 2024 20:54

کانگریس لیڈر پی چدمبرم کا ’سی اے اے‘ کی منسوخی کے حوالے سے بیان خوشامد کی سیاست ہے، امت شاہ

کانگریس لیڈر پی چدمبرم کا ’سی اے اے‘ کی منسوخی کے حوالے سے بیان خوشامد کی سیاست ہے، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈر پی چدمبرم کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ پی چدمبرم نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن کی حکومت بنتی ہے تو سی اے اے، تین عدالتی قوانین اور دیگر قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ امت شاہ نے اسے خوشامد کی سیاست قرار دیا۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر پی چدمبرم کے بیان پرہو اپنا بیان شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر پی چدمبرم کو بتانا چاہیئے کہ سی اے اے پر کیا اعتراض ہے۔ اسکی وجہ سے کسی کی شہریت نہیں چھینی جا رہی ہے، کانگریس اسے صرف خوشامد سیاست اور ووٹ بینک کے لئے منسوخ کرنا چاہتی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ کانگریس کے ارادے پورے نہیں ہوں گے۔ کانگریس نہ تو اقتدار میں آنے والی ہے اور نہ ہی فیصلے لینے والی ہے۔ کانگریس لیڈر پی چدمبرم کے بیان پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 1960ء کی دہائی سے کانگریس نے انتخابات جیتنے کے لئے خوشامد کی سیاست کو اپنے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے، ہم برسوں اس کے خلاف لڑتے رہے۔ 2014ء سے نریندر مودی نے عوام کے درمیان ترقی کا ایجنڈا طے کیا اور اسی کی بنیاد پر ملک میں انتخابات شروع ہوئے۔ اب کانگریس کو ترقی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے میں دشواری کا سامنا ہے، وہ مسلسل الیکشن ہار رہی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ پی چدمبرم خود تینوں قوانین (مجرمانہ قانون) پر غور کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں شامل تھے۔ انہوں نے کئی بار مثبت تجاویز بھی دیں اور ان کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تین قوانین کے ساتھ ملک کے فوجداری انصاف کے نظام کو دنیا کا جدید ترین بنائیں گے، لیکن کانگریس بدعنوانی کے مقدمات کا نتیجہ نہیں چاہتی، وہ کانگریس چاہتی ہے کہ انصاف التوا میں رہے لیکن بی جے پی اور نریندر مودی کی پالیسیاں واضح ہیں۔ ملک کے ہر شہری کو کم سے کم وقت میں انصاف حاصل کرنا آئینی حق ہے، ہم ایسا کرنے کے لئے وقف ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ وہ ملک کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ سی اے اے برقرار رہے گا اور تین مجرمانہ قوانین لاگو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش