0
Tuesday 23 Apr 2024 16:47

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد اور لاہور کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ شیڈول کے مطابق ایرانی صدر کراچی شہر پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دیں گے اور کاروباری شخصیات  سے ملاقاتیں بھی کرینگے، طے شدہ شیڈول کے مطابق صدر ایران ابراہیم رئیسی جامعہ کراچی بھی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے شارع فیصل پر وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کی جانب سے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 1130567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش