0
Tuesday 23 Apr 2024 07:27

6 ججز کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج فل کورٹ اجلاس ہو گا

6 ججز کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج فل کورٹ اجلاس ہو گا
اسلام ٹائمز۔ 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے فل کورٹ اجلاس طلب کیا گیا ہے اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے ہو گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی ججز کے خط کے معاملے پر تجاویز مانگی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش