0
Monday 22 Apr 2024 22:34

وساکھی میلہ اورخالصہ جنم منانے کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ

وساکھی میلہ اورخالصہ جنم منانے کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ
اسلام ٹائمز۔ وساکھی میلہ اورخالصہ جنم منانے کے بعد بھارتی سکھ یاتری گورو کی دھرتی کی خوبصورت یادیں لیکرواپس انڈیا لوٹ گئے۔ کئی یاتریوں نے نم آنکھوں کے ساتھ پاکستان کی دھرتی کو الوداع کیا، ان کا کہنا تھا کہ اپنے گرو اوراجداد کی دھرتی کی مٹی تحفے کے طور پرواپس لے کرجارہے ہیں۔ سمرن جیت کور بھارتی ریاست ہریانہ کی رہائشی ہیں جو پہلی بارپاکستان آئی تھیں۔ پاکستان میں دس روزہ یاترا کے بعد جب وہ واپس اپنے ملک جانے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچیں تو کافی اداس دکھائی دے رہی تھیں۔ سمرن جیت کور نے بتایا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں تو ان کے دل میں مختلف خدشات ،تحفظات اورڈرتھا لیکن آج جب وہ واپس جارہی ہیں توایسے لگتا ہے جیسے اپنوں سے بچھڑرہی ہوں۔ پاکستان کے لوگ اتنے پیارکرنے اور مان ،سمان دینے والے ہوں گے انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

سمرن جیت کور نے کہا کہ انہوں نے انڈین میڈیا پرپاکستان بارے جو کچھ سنا تھا یہاں سب کچھ اس کے برعکس نظرآیا ہے۔ یہاں کے لوگ انتہائی ملنسار ہیں۔ لاہوریوں کی مہمان نوازی وہ ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ ایک اورخاتون پرم جیت کور نے بتایا کہ اپنے ساتھ جہاں اپنے گرو اور اپنے اجداد کی دھرتی کی خوبصورت یادیں لے کرواپس جارہی ہیں وہیں وہ  گوجرانوالہ کے اس علاقے کی تھوڑی سی مٹی بھی ساتھ لے کرجارہی ہیں جہاں ان کے آباء و اجداد بستے تھے۔ وہ اپنے والد اورداداکا آبائی گھر تو نہیں دیکھ سکیں لیکن وہاں اس علاقے کی مٹی ضرور لیکرجارہی ہیں جو اپنے والد اور والدہ کو دکھائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1130435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش