0
Monday 22 Apr 2024 10:53

اسحاق ڈار کیجانب سے فلسطین کاز پر ایران کے موقف کی تعریف

اسحاق ڈار کیجانب سے فلسطین کاز پر ایران کے موقف کی تعریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "سید ابراہیم رئیسی" ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج صبح پاکستان پہنچے۔ جہاں ایرانی صدر کی قیام گاہ میں سینیٹر و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اُن سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی حکومت و عوام آپ کے دورے کے انتظار میں تھی۔ ہمیں آپ کی میزبانی کرنے پر خوشی و افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام مختلف مشترکہ چینلجز کو حل کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا قدر دان ہے۔ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایران کا موقف قابل ستائش ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ہونے والے ایرانی پارلیمانی اور مجلس خُبرَگان کے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "آیت الله سید ابراہیم رئیسی" ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچ گئے۔ جہاں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ "ریاض حسین پیرزادہ"، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" اور دیگر سینئر عسکری و سیاسی شخصیات نے اُن کا استقبال کیا۔ طے یہ ہے کہ کچھ ہی دیر کے بعد وزیراعظم پاکستان "میاں محمد شہباز شریف" پرائم منسٹر ہاؤس میں ایران کے صدر کا استقبال کریں گے۔ سید ابراہیم رئیسی اپنے اس دو روزہ دورے میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط میں وسعت اور دوطرفہ علاقائی دلچسپی کے امور پر مشاورت انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش