0
Monday 22 Apr 2024 09:01

آیت الله سید ابراہیم رئیسی اسلام‌ آباد پہنچ گئے

آیت الله سید ابراہیم رئیسی اسلام‌ آباد پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "آیت الله سید ابراہیم رئیسی" ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچ گئے۔ جہاں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ "ریاض حسین پیرزادہ"، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" اور دیگر سینئر عسکری و سیاسی شخصیات نے اُن کا استقبال کیا۔ طے یہ ہے کہ کچھ ہی دیر کے بعد وزیراعظم پاکستان "میاں محمد شہباز شریف" پرائم منسٹر ہاؤس میں ایران کے صدر کا استقبال کریں گے۔ سید ابراہیم رئیسی اپنے اس دو روزہ دورے میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط میں وسعت اور دوطرفہ علاقائی دلچسپی کے امور پر مشاورت انجام دیں گے۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیر ہاؤسنگ، وزیر صنعت، وزیر ثقافت و مذہبی امور اور وزیر صحت اُن کے ہمراہ ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں تجارتی، اقتصادی، ہیلتھ اور سکیورٹی کے معاہدے زیربط وزراء کے ساتھ دستخط کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش