0
Saturday 20 Apr 2024 00:24

بہادری سے لڑنے والی کراچی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد

بہادری سے لڑنے والی کراچی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد
اسلام ٹائمز۔ غیرملکیوں کو لے جانے والی گاڑی پر خود کش حملہ کے موقع پر بہادری سے لڑنے والی کراچی پولیس ٹیم کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سمیت ان کی پولیس ٹیم کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں مدعو کیا، واقعہ میں کردار ادا کرنیوالے کانسٹیبل قاسم حبیب کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ غلام نبی میمن نے کانسٹیبل قاسم حبیب کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش کی، آئی جی سندھ نے دیگر اہلکاروں کو کیش انعام اور تعریفی اسناد دیں۔
خبر کا کوڈ : 1129824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش