0
Friday 19 Apr 2024 11:23

استحکام پاکستان پارٹی کا ضمنی الیکشن کے بعد متحرک ہونے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کا ضمنی الیکشن کے بعد متحرک ہونے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی نے ضمنی انتخابات کے بعد سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماوں کے تحفظات دور کرنے اور آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شرکت کرینگے، جبکہ اجلاس میں پارٹی کو تمام صوبوں میں متحرک کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے تحفظات پر بھی سی ای سی اجلاس میں مشاورت کی جائے گی اور تنظیم سازی کرنے کیلئے پارٹی میں رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1129675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش