0
Thursday 18 Apr 2024 21:38

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کے موقع جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ حافظ نعیم الرحمان سابق امیر سراج الحق سے گلے مل کر رو پڑے۔ جماعت اسلامی کے دیگر بزرگ رہنماؤں نے بھی نومنتخب امیر جماعت اسلامی کو استقامت کی دعا دی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔ ارکان جماعت اسلامی نے انہیں پانچ سال کیلئے جماعت اسلامی کا امیر منتخب کیا ہے۔ حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمہوری طریقے اور جمہور کی طاقت سے انقلاب لانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی پوری قوم کی قیادت کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے، جماعت اسلامی کا ہر کارکن پاکستان کی حفاظت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس خوبصورت آئین ہے، جو سب کو حقوق فراہم کرتا ہے، جو لوگ 76 سال سے نظام چلا رہے ہیں، ان کو اعلان کرنا چاہیے وہ ناکام ہو گئے ہیں، فارم 47 والے پاکستان کی قیادت کے اہل نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ادارے، کسی شخص اور کسی پارٹی سے کوئی لڑائی نہیں، ہم سب سے بات کریں گے، ہمیں انتخابات کی سیٹیں لینے کی جلدی نہیں، کارکن تیاری کریں ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کے 25 کروڑ لوگوں کیساتھ اتحاد کریں گے، جماعت اسلامی کے سوا اس ملک کے پاس کوئی چوائس نہیں، نظام جمہوری ہے تو جمہوریت کی پامالی نہیں ہونی چاہیے، ہم ہر اس شخص کیساتھ کھڑے ہوں گے جسے فارم 47 کے ذریعے ہرایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش