0
Thursday 18 Apr 2024 16:30

پشین، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جلسہ، تھریٹ الرٹ جاری

پشین، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جلسہ، تھریٹ الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ موصول ہوا ہے۔ 20 اپریل کو مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پشین میں منعقد جلسہ منعقد ہونے والا ہے، جسے دہشتگرد نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے حوالے سے جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی پشین نے جمعیت علمائے اسلام کی قیادت سے امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش