0
Friday 12 Apr 2024 16:07

کراچی میں اے ٹی ایم سے نکلنے والا نوجوان تراب زیدی ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں اے ٹی ایم سے نکلنے والا نوجوان تراب زیدی ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی گلشن اقبال چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس قتل کے بعد کراچی میں رواں سال دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 60 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تراب زیدی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے گلشنِ اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تراب زیدی کو گزشتہ رات اے ٹی ایم سے نکلتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ مقتول تراب زیدی کی نمازِ جنازہ آج ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں علاقہ مکینوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تراب زیدی کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1128123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش