0
Friday 12 Apr 2024 01:43

ناکام ترین گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دفاع میں ایم کیو ایم ناکام ہوگئی، رضا ہارون

ناکام ترین گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دفاع میں ایم کیو ایم ناکام ہوگئی، رضا ہارون
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ سندھ کے ناکام ترین گورنر کامران ٹیسوری کے دفاع میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ناکام ہوگئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ متحدہ اراکین کی جانب سے بےسر و پا بیانات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ رضا ہارون نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان گورنر سندھ کی نامزدگی پر مسلم لیگ ن کو بلیک میل کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش