0
Thursday 11 Apr 2024 20:41

سیکورٹی اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف

سیکورٹی اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید الفطر پر ملک میں امن کو یقینی بنانے پر تمام اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے پاک فوج کےجوانوں، تمام انسپکٹر جنرلز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کے اقدامات کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں، پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی اہلکار عید پر اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی کے لیے معمور رہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ان افسروں، اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش