0
Thursday 2 May 2024 21:08

امریکا، فلسطین کے حامی طلبہ کیخلاف کارروائی، پروفیسر سمیت درجنوں گرفتار

امریکا، فلسطین کے حامی طلبہ کیخلاف کارروائی، پروفیسر سمیت درجنوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امریکی پولیس نے فلسطین کے حامی طلباء اور مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ پولیس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں طلباء کے احتجاجی کیمپ اکھاڑ ڈالے اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے۔ اس موقع پر طلباء نے شرم کرو، فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے، پولیس نے ایک پروفیسر سمیت درجنوں طلباء کو گرفتار کیا۔ نیوہیمپشائر کی یونیورسٹی سے بھی احتجاجی کیمپ ہٹا دیئے گئے اور 90 طلباء کو گرفتار کیا گیا۔ وسکونسن یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

نیویارک پولیس نے سٹی کالج سے فلسطینی پرچم ہٹا کر امریکی پرچم لہرا دیا، ادھر کولمبیا یونیورسٹی میں میڈیا کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس کی یونیورسٹی نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا طلباء کا مطالبہ مسترد کر دیا، جبکہ کئی طلباء نے احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1132542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش