اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشارالاسد نے آج دمشق میں بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں دو طرفہ باہمی تعلقات کا فروغ کے مختلف امور زیربحث آئے۔ملاقات میں آئندہ ماہ عرب ممالک کے ہونے والے سربراہی اجلاس کی کامیابی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گی۔شام کے صدر بشارالاسد نے عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اوردنیا کے بدلتے حالات کے تناظر میں علاقائی استحکام کے حوالے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔