QR CodeQR Code

کمشنر اور آر پی او ملتان کا نشتر ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی 

15 Apr 2021 03:34

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام اہلکاروں کی قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے امن و امان قائم کرنے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود اور آر پی او ملتان ریجن خرم علی شاہ نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور دھرنے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، کمشنر ملتان اور آر پی او ملتان نے دھرنے کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پھول پیش کیے۔ اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام اہلکاروں کی قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان قائم کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مشتعل ہجوم کو نہ صرف کنٹرول کیا بلکہ قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کو بھی تحفظ دیا۔

کمشنر نے زخمیوں کے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ پولیس افسران نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کو خوب احسن طریقہ سے نبھایا اور اپنی جان پر کھیل کر عوام الناس خصوصاً مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا، سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ بھی اس دوران موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 927277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927277/کمشنر-اور-آر-پی-او-ملتان-کا-نشتر-ہسپتال-دورہ-زخمی-پولیس-اہلکاروں-کی-عیادت-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org