0
Thursday 15 Apr 2021 03:34

کمشنر اور آر پی او ملتان کا نشتر ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی 

کمشنر اور آر پی او ملتان کا نشتر ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی 
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود اور آر پی او ملتان ریجن خرم علی شاہ نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور دھرنے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، کمشنر ملتان اور آر پی او ملتان نے دھرنے کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پھول پیش کیے۔ اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام اہلکاروں کی قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان قائم کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مشتعل ہجوم کو نہ صرف کنٹرول کیا بلکہ قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کو بھی تحفظ دیا۔

کمشنر نے زخمیوں کے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ پولیس افسران نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کو خوب احسن طریقہ سے نبھایا اور اپنی جان پر کھیل کر عوام الناس خصوصاً مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا، سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ بھی اس دوران موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 927277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش