QR CodeQR Code

غزہ پر اسرائیلی حملے نسل کشی ہیں، طالبان کا سیاسی دفتر

26 Jun 2024 22:42

غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم پر تبصرہ کرتے ہوئے قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا ہیکہ غزہ کیخلاف جاری غیرقانونی و سفاک اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز حملے نسل کشی ہیں!


اسلام ٹائمز۔ قطر میں طالبانی سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے اعلان کیا ہے کہ ہم غزہ کے بے دفاع عوام کے خلاف غاصب اسرائیلی رژیم کی جارح افواج کے جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کے خلاف انجام پانے والے یہ انسانیت سوز حملے نسل کشی ہیں!

سہیل شاہین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام آزادی پسند و باضمیر لوگ کہ جو انسانی حقوق کے حقیقی محافظ ہیں، بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے متحد ہو جائیں!


خبر کا کوڈ: 1144041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144041/غزہ-پر-اسرائیلی-حملے-نسل-کشی-ہیں-طالبان-کا-سیاسی-دفتر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org