0
Thursday 9 May 2024 10:43

سانحہ نو مئی کے بلوائی کسی رعایت کے مستحق نہیں، گورنر گلگت بلتستان

سانحہ نو مئی کے بلوائی کسی رعایت کے مستحق نہیں، گورنر گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ نو مئی 2023ء ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ثابت ہوا، جسکی وجہ سے یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ وہی سیاہ دن ہے جب شرپسند عناصر نے شہدائے وطن کی یادگاریں گرائیں اور قومی ہیروز کے مجسموں کو جلا دیا۔ اس سیاہ دن ملکی اہم تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا جس سے شہداء کے لواحقین ابھی تک افسردہ ہیں۔ شدت پسند عناصر نے اس ادارے کی املاک کو نقصان پہنچایا جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہوا ہے، یہ بلوائی کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ بعض تنصیبات ملک و قوم کا فخر ہوتی ہیں جو ریڈ لائن ہوتی ہیں، محض اقتدار کی خاطر انہیں روند دینا ناقابل برداشت جرم ہے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ نو مئی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔ تاریخ گواہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے قائدین اور نسلوں کی قربانیاں دی ہیں لیکن آج تک ایسے پرتشدد واقعہ رونما ہونا تو دور کی بات ہے بلکہ سوچا بھی نہیں ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جنازے پر " پاکستان کھپے" کا نعرہ لگا کر ہمیں سیکھایا کہ وطن عزیز کےلئے سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے۔ وطن کی سلامتی و استحکام کےلئے قربانیاں دینا ہماری تربیت اور ایمان کا حصہ ہے۔ افواج پاکستان پوری قوم کی ریڈلائن ہے اور قوم ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیاست اور تشدد ایک ساتھ کسی صورت نہیں چل سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش