0
Monday 20 May 2024 05:09

غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے، کرغز حکومت

غیر ملکی طلبا کو  سکیورٹی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے، کرغز حکومت
اسلام ٹائمز۔ کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے غیر ملکی طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں کرغز نائب وزیراعظم کے ساتھ غیرملکی طلبا کے ہاسٹل کا دورہ کیا۔ بشکیک میں پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی طلبا کو  سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے۔ کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پاکستانی طلبا سے گفتگو میں پاکستانی سفیر نے بتایاکہ آج ایک فلائٹ پاکستانی طلبا و طالبات کو مفت پاکستان لے کر جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین چینل کھولنے کے لیے بھی کرغز حکام سے درخواست کی ہے۔ پروپیگنڈہ سے متعلق سوال پر سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ بات صرف زیادتی، قتل اور اغواکی افواہوں سے متعلق کی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1136178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش