0
Wednesday 8 May 2024 17:24

جنگ غزہ ایک بار پھر نازک مرحلے پر پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ

جنگ غزہ ایک بار پھر نازک مرحلے پر پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں انسانی ہمدردی و امدادی امور کے رابطہ کار مارٹن گریفتھس نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں رفح پر غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے زمینی حملے اور مصر کے ساتھ واقع اس شہر کی سرحدی گزرگاہ کے بند کر دیئے جانے کے بارے ایک مرتبہ پھر سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔

اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مارٹن گریفتھس نے کہا کہ غزہ کی جنگ ایک با پھر نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے رفح پر غاصب صیہونی رژیم کے زمینی حملے میں مزید شہادتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رفح کراسنگ کو بند کر دینے سے غزہ کی پٹی میں ایندھن کا داخلہ بھی رک جائے گا جس سے امدادی آمد و رفت اور امدادی فورسز کی نقل و حرکت بھی محدود ہو جائے گی۔

مارٹن گریفتھس نے مزید کہا کہ آج کے فیصلے اور غزہ میں انسانی مصائب پر ان کے نتائج، ہمارے بعد آنے والی نسلوں کو یاد رہیں گے جبکہ رفح کو خالی کرنے کا غاصب اسرائیلی رژیم کا حکم اور زمینی کارروائی، مزید شہادتوں اور مزید لوگوں کے بے گھر ہونے کا باعث بنے گی!

اپنے بیان کے آخر میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہماری ٹیمیں اب بھی رفح میں موجود ہیں کہ جہاں 6 لاکھ بچوں سمیت دس لاکھ سے زائد عام شہری زندگی گزار رہے ہیں!!
خبر کا کوڈ : 1133654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش