0
Tuesday 7 May 2024 22:40

اسرائیل عالمی برادری کی بات سنے، چین

اسرائیل عالمی برادری کی بات سنے، چین
اسلام ٹائمز۔ "اسرائیل عالمی برادری کی بات سنے اور رفح پر حملہ نہ کرے!" یہ الفاظ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کے ہیں۔

بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کے اسرائیلی دعوے کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے اور رفح پر حملے بند کرے۔ لین جیان نے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کی اکثریت کے مطالبات پر کان دھرے، رفح پر حملے بند کرے اور غزہ کی پٹی میں مزید سنگین انسانی تباہی سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوششوں کو بروئے کار لائے!

قبل ازیں پیرس میں اپنی ایک ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب نے بھی تاکید کی تھی تمام فریق کسی بھی ایسی یکطرفہ کارروائی سے گریز کریں کہ جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہو۔

ادھر اسرائیل اور رفح سے آنے والی خبریں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے جاری ہیں۔

اس حوالے سے غاصب اسرائیلی فوج نے بھی رفح کراسنگ میں داخل ہونے والے اپنے ٹینکوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش