0
Sunday 5 May 2024 08:46

امریکی جامعات میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے، ابتک 2300 گرفتار

امریکی جامعات میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے، ابتک 2300 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امریکی جامعات میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی کے 25 طلباء کو گرفتار کیا ہے، امریکی جامعات میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 2300 سے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں بھی طلباء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا، جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں غزہ جنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کرکے حکومت سے فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مغویوں کو بحفاظت اسرائیل واپس لایا جائے۔ مظاہرین نے رفح آپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش