0
Saturday 4 May 2024 21:29

گیمبیا، حسین امیر عبداللہیان اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

گیمبیا، حسین امیر عبداللہیان اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان" نے آج اپنے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گیمبیا کے دارالحکومت بانجول میں انجام پائی جہاں اس وقت OIC کے رہنماؤں کا پندرھواں اجلاس جاری ہے۔ فیصل بن فرحان کے بعد ایرانی فارن منسٹر نے اپنے مصری ہم منصب "سامح الشکری" اور انڈونیشیاء کے وزیر خارجہ "رتنو مرسودی" سے بھی ملاقات کی۔ سعودی وزیر خارجہ سے اس ملاقات سے قبل حسین امیر عبداللہیان، فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات کی تھی۔ یہ اجلاس جدہ میں فلسطین کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1132840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش