0
Saturday 4 May 2024 21:17

پی آئی اے نےحج آپریشن کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نےحج آپریشن کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا، قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا، جو 10 جون تک جاری رہے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 34 ہزار عازمین حج 170 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے، 19 ہزار سرکاری حج اسکیم، 15 ہزار پرائیویٹ حجاج پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، سیالکوٹ، سکھر سے پروازیں ہوں گی، جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، روڈ ٹو مکہ کے ذریعے عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش