0
Tuesday 30 Apr 2024 17:52

کوئٹہ، قیدی وین سے فرار ہونیوالے منشیات کے عادی افراد کی ویڈیو وائرل

کوئٹہ، قیدی وین سے فرار ہونیوالے منشیات کے عادی افراد کی ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ پولیس کی وین سے ملزمان کے فرار ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کوئٹہ پولیس عوام کی تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کی وین بعد ازاں کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر رکھی، جہاں سے قیدی پولیس وین کی چھت سے فرار ہو گئے۔ مذکورہ واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔ جس کے باعث کوئٹہ پولیس پر عوام کی تنقید جاری ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وین کے ارد گرد موجود شہریوں کی بڑی تعداد صرف تماشا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جو شہریوں کی سماجی ذمہ داریوں پر بھی سوالات اٹھاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش