0
Tuesday 30 Apr 2024 08:48

قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے، خدیجہ زرین

قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے، خدیجہ زرین
اسلام ٹائمز۔ چیئرپرسن کے زیڈ کے فائونڈیشن محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ قانون کی سربلندی اور قانون کا احترام کسی بھی معاشرے کے لیے ضروری ہوتا ہے اگر قانون کی حاکمیت نہ ہو تو معاشروں میں جنگل کا قانون لاگو ہوتا ہے اور قانون کی حاکمیت میں وکلاء کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل بار کے صدر ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ کی طرف سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل بار تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی بڑی بار ہے جس میں تقریبا گیارہ سو وکلاء اس وقت قانون کی بالادستی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور مجھے بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اس بار ایسوسی کی اعزازی ممبر ہوں۔ ممبر اعزازی ہو یا مستقبل مقصد قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ انہون نے کہا کہ کشمیر ایک قانونی مقدمہ ہے اس مقدمے کی قانونی بنیادوں پر رہ کر ہی ہم دنیا میں سفارتی محاذ پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، وکلاء کو اپنا پیشہ ورانہ امور کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے قانونی نکات اور پہلو پر بھی غوروفکر اور تحقیق کرنی چاہیے۔ قانون کی سربلندی کے لیے میں ہمہ وقت وکلاء کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس موقع پر سینڑل بار کے صدر ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محترمہ خدیجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا سینٹرل بار کے وکلاء ان کے ساتھ قانون کی بالادستی کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی کلچرل اکیڈمی فیضان عارف مغل ایڈووکیٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر ہارون آزاد، حمار مشتاق جنجوعہ ایڈووکیٹ، اویس عارف اعوان، ملک عاصم سرفراز، و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1132061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش