QR CodeQR Code

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

23 Mar 2024 13:58

گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو ننگ اور عار سمجھتے ہیں کہ کسی لالچ میں اپنے نظریئے سے ہٹ جائیں، سول سپرمیسی پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، بھلے اس کی کچھ بھی قیمت ادا کرنی پڑے، مجھے خود عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر بہت کچھ آفریں ہوئیں، مگر میں نے انہیں رد کیا۔


خالد خورشید کا تعلق گلگت بلتستان ہے، جی بی میں بطور وزیراعلیٰ خدمات انجام دے چکے ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ انہیں اس کی قیمت بھی چکانی پڑی، 4 جولائی 2023ء کو گلگت بلتستان چیف کورٹ نے انہیں جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔ یوں انہیں گلگت بلتستان کی ممبر شپ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا، البتہ دوبارہ ضمنی الیکشن میں خالد خورشید کے والد جیت گئے، مگر اس کے باوجود اُن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر مقدمے میں خالد خورشید بھی پیش ہوئے، کمرہ عدالت سے نکل کر جا رہے تھے کہ سینئیر صحافی نادر بلوچ نے انہیں روک کر کچھ اہم سوالات پوچھے جن کے جوابات آپ اس وڈیو میں سن سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1124390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1124390/سابق-وزیراعلی-گلگت-بلتستان-خالد-خورشید-کا-سیاسی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org