0
Wednesday 20 May 2020 15:48

بغیر منصوبہ کے لاک ڈاون سے ملک کو نقصان ہوا ہے، ابھیشیک منو سنگھوی

بغیر منصوبہ کے لاک ڈاون سے ملک کو نقصان ہوا ہے، ابھیشیک منو سنگھوی
اسلا ٹائمز۔ کانگریس نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ 19) کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن ضروری ہے لیکن مودی حکومت نے اسے ٹھوس منصوبہ اور سوچے سمجھے بغیر نافذ کیا ہے جس کی وجہ سے بھارت کو اس مدت میں فائدہ ہونے کی بجائے نقصان اٹھانا پڑا۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مودی حکومت نے لاک ڈاؤن تو نافذ کیا لیکن اس سے پہلے یہ نہیں سوچا کہ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں کو بھیج دینا چاہیئے تاکہ انہیں بے وجہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے صرف چار گھنٹے کا وقت دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بغیر سوچے سمجھے نافذ کیا گیا ہے۔

ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی ملازمت گئی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے سی ایم آئی ای کے تین مئی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری ریکارڈ 27.1 فیصد پر ہے اور بھارت میں بے روزگاری امریکہ کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ ہے۔ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اس مدت میں 12.2 کروڑ لوگوں کی ملازمت گئی ہے اور نو کروڑ سے زیادہ چھوٹے کاروباری بے روزگار ہوئے ہیں۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ 25 مارچ کو ملک میں کووڈ 19 کے 618 معاملے تھے جو تین مئی تک 28070 اور 18 مئی تک 257 فیصد کی شرح سے ایک لاکھ تک پہنچ گئے۔ اسی طرح سے مرنے والوں کی تعداد اس مدت میں 3.8 فیصد کی شرح سے 13 سے بڑھ کر 3163 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی حالت ٹیسٹ کی ہے اور اس تعدا میں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 863820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش