0
Thursday 22 Mar 2018 19:32

ایم ایم اے کا منشور قرآن و سنت اور جمہوری اقدار کا آئینہ دار ہوگا، علامہ ساجد میر

ایم ایم اے کا منشور قرآن و سنت اور جمہوری اقدار کا آئینہ دار ہوگا، علامہ ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کی دستور کمیٹی کے چیئرمین علامہ ساجد میر نے مرکزی دفتر مرکزی اہلحدیث راوی روڈ پر کراچی سے لاہور پہنچنے پر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا منشور قرآن و سنت اور جمہوری اقدار کا آئینہ دار ہوگا، جسے عام انتخابات سے کافی پہلے تیار کر لیا جائے گا جو عوامی امنگوں اور دینی قوتوں کا حقیقی ترجمان ہوگا، جس میں اسلام میں دیئے گئے عورتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دین اور دینی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا، نظریہ پاکستان جو ہماری اساس ہے کی روشنی میں اسلام کے عملی نفاذ کا خاکہ بھی پیش کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل ایک بڑی پیشرفت ہے، تمام قائدین نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو اپنا صدر چنا ہے اور اسی طرح لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے دیگر عہدوں میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے اور ان کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 713124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش