0
Wednesday 21 Mar 2018 15:50

خود ساختہ جہاد کا اعلان کرنیوالے فسادی اور بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری

خود ساختہ جہاد کا اعلان کرنیوالے فسادی اور بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فساد برپا کرنیوالوں کے خلاف ریاست ایکشن میں ہے، فسادیوں نے جہاد کے نام پر فساد اور انتہاپسندی کو فروغ دیا، امن و سلامتی کی پہچان پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کرنیوالے ناکام رہینگے، ہمارے اسلاف و اکابرین نے وطن عزیز سے وفا، امن و سلامتی رکھنے کی گھٹی پلائی ہے، 23 مارچ کو پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں عظیم الشان یوم وفائے و بقائے پاکستان ریلی نکالی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کی کمر توڑ کر امن و سلامتی کے فلسفے کو فروغ دیا ہے، دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، خود ساختہ جہاد کا اعلان کرنے والے فسادی اور بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی یونیوارسٹی کے تحت گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے پیغام پاکستان کی تقریب میں امن کا نشان پاکستان کی بھرپور تائید کرتے ہیں، اس پر عمل درآمد کیلئے علماء و مشائخ، دانشوروں اور ہر محب وطن پاکستانی کو جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نعروں سے بھوک و افلاس ختم نہیں بلکہ مایوسیاں جنم لیتی ہیں، کرپشن، اقرباء پروری، دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرکے ہی ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے، موروثی سیاست جمہوریت نہیں، بلکہ غاصبانہ عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 712955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش