0
Tuesday 20 Feb 2018 09:46

تربیت یافتہ افرادی قوت ہمارا اصل اثاثہ ہیں، مسعود خان

تربیت یافتہ افرادی قوت ہمارا اصل اثاثہ ہیں، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمارے طلبہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت ہی ہمارا اصل اثاثہ ہیں جو کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں، ہماری خواہش ہے کہ آزاد کشمیر کے نوجوان بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں حصہ لیں اور پاکستان و آزاد کشمیر کا نام روشن کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کشمیر کی کھیلوں کے حوالے سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، زین العابدین ڈائریکٹر سپورٹس، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 706196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش