0
Tuesday 13 Feb 2018 19:43

مشال قتل کیس میں رہا کئے گئے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

مشال قتل کیس میں رہا کئے گئے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر
اسلام ٹائمز۔ مشال قتل کیس کے فیصلے میں 26 ملزمان کو بری کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے، یہ اپیل مقتول مشال خان کے بھائی ایمل خان نے دائر کی ہے۔ آج پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس کے فیصلے میں جن 26 ملزمان کو بری کیا ہے انہیں دوبارہ گرفتار کیا جائے اور ان ملزمان کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلایا جائے کیونکہ مشال خان کو قتل کرنے کے دوران بنائی گئی ویڈیوز میں یہ تمام افراد ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 فروری کو انسداد دہشت گردی عدالت ہری پور کے جج فضل سبحان نے مشال خان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران علی کو سزائے موت، 5 ملزمان کو عمر قید اور 25 کو 4، 4 سال قید جبکہ دیگر 26 کو بری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کیس میں مفرور سابق تحصیل کونسلر عارف خان سمیت دیگر 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیکر انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔ خیال رہے کہ کیس میں بری ہونے والے 26 ملزمان کی رہائی کے خلاف صوبائی حکومت نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 704616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش