0
Tuesday 13 Feb 2018 15:06

تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر تبدیلی، صوبائی کابینہ تحلیل کر دی گئی

تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر تبدیلی، صوبائی کابینہ تحلیل کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈوژن تحلیل ہونے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے رہنماء سید جعفر شاہ، گلاب شاہ، آصف، شاہد اور آمنہ انصاری کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد عامر کیانی کو ذمہ داری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی غذر کے رہنماء سید صدارت علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ بہت جلد انٹر پارٹی الیکشن کے ذریعے تمام اضلاع سیمت پاکستان تحریک انصاف جی بی کی نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ورکر کنونشن کے بعد چیئرمین عمران خان گلگت بلتستان کے دورے پر آئیں گے اور موسم بہار کی آمد کے ساتھ ساتھ خطے میں سیاسی گرما گرمی پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب گلگت بلتستان خاص کر ضلع غذر میں فریقہ پرستی کے ذریعے ٹکٹ لینے اور عہدے لینے کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔ علاقے کے مفاد اور غریب عوام کا خادم بن کر کام کرنے کیلئے پی ٹی آئی کا ہر کارکن تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 704550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش