0
Tuesday 13 Feb 2018 14:31

لودھراں انتخابات میں غلطیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

لودھراں انتخابات میں غلطیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ لودھراں میں الیکشن جیتی اس لئے عدالتوں کے فیصلے غلط ہیں، کل کو قاتل کونسلر بھی کہے گا کہ اس کے خلاف قتل کے مقدمے سے قبل ووٹنگ کرائے جائیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لودھراں کے انتخابات میں غلطیاں ہوئیں جنہیں دیکھنے کی ضرورت ہے، ایک بات پہ جنوبی پنجاب میں نون لیگ اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہے، ہم موجودہ نظام کے نعمل البدل ہیں اسی وجہ سے لوگوں کا ساتھ چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ لودھراں کا نتیجہ عدالتی فیصلوں کو مسترد کرنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مطلب یہ ہے کہ سوسائٹی کرپٹ ہے، نواز شریف کے بچے عدالتوں کو نہیں مانتے، کیونکہ نون لیگ لودھراں میں الیکشن جیتی اس لئے عدالتوں کے فیصلے غلط ہیں، کل کو کونسلر بھی کہے گا اس کیخلاف قتل کے مقدمے سے پہلے ووٹنگ کرائی جائے، نون لیگ کا وطیرہ ہے کہ پہلے پیسوں سے ادارے خریدے پھر اداروں سے پیسے بنائے، ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے، لوگ اور قانون ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 704540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش