0
Tuesday 13 Feb 2018 13:01

پی ٹی آئی ایم پی اے امجد آفریدی کا کوہاٹ کے تیل و گیس کی رائلٹی نہ ملنے کیخلاف انوکھا احتجاج

پی ٹی آئی ایم پی اے امجد آفریدی کا کوہاٹ کے تیل و گیس کی رائلٹی نہ ملنے کیخلاف انوکھا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی کا کوہاٹ کے تیل و گیس کی رائلٹی نہ ملنے کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔ سیٹیاں بجا بجا کر اسپیکر کو بولنے سے منع کیا۔ ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران کوہاٹ سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی امجد آفریدی نے کہا کہ 7 ماہ قبل انہوں نے ایوان میں احتجاج کیا تھا کہ ان کو رائلٹی فنڈنہیں دیا جارہا اور اسکے ساتھ ہی انہوں نے جیب سے ٹریفک سپاہی کی سیٹھی نکال کر بجانا شروع کردی۔ ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی جونہی بولنا شروع کرتی یہ سیٹیاں بجا کر انہیں خاموش کرادیتے، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے بھی تالیاں اور ڈیسک بجا بجا کر امجد آفریدی کا بھر پور ساتھ دیا۔ اس دوران صوبائی اسمبلی کا معزز ایوان مچھلی بازار بن گیا، جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کو ملتوی کردیا۔ صوبائی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد آفریدی نے کہا کہ 2015-16ء سے لیکر اب تک کوہاٹ کے تیل وگیس کی رائلٹی کا فنڈ 6 ارب 14 کروڑ سے تجاوز کرچکا ہے، جن میں سے پہلے سال 2 ارب 4 کروڑ، دوسرے اور تیسرے سال 2، 2 ارب کا رائلٹی فنڈ بنتا ہے۔ تاہم اب تک انہیں صرف 1 ارب 29 کروڑ کی ادائیگی کی گئی، جبکہ بقایا فنڈ ڈیڈک کے چیئرمین اور وزیراعلٰی کے منظور نظر ضیاء اللہ بنگش اور رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی کے ذریعے خرچ کیا جارہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 704488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش