0
Tuesday 13 Feb 2018 11:12

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بیرسٹر سلطان

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر کے اعزاز میں یہاں ایک استقبالیہ دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے امجد بشیر نے کہا کہ میں نے مقبوضہ کشمیر جانے کی کوشش کی مگر اجازت نہیں ملی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کچھ چھپانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ اقوام متحدہ کے بعد اہم ترین ادارہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یورپی پارلیمنٹ میں امجد بشیر کی کاوششوں سے مسئلہ کشمیر کو بہتر سمجھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر ظفر انور، لنکا شائر پی ٹی آئی کے صدر نعیم بھٹی، شیخ ارشد برقی، چوہدری صدیق، پی ٹی آئی فرانس کے جنرل سیکرٹری عمران رشید، ہانگ کانگ کے صدر زاہد فاروق، انجمن تاجران کے صدر فیاض بٹ، چوہدری منشا نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 704453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش