0
Tuesday 13 Feb 2018 03:32

حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے بڑے لوگوں کو ڈرا سکتی ہے لیکن فقیروں کو نہیں، پیر حمیدالدین سیالوی

حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے بڑے لوگوں کو ڈرا سکتی ہے لیکن فقیروں کو نہیں، پیر حمیدالدین سیالوی
اسلام ٹائمز۔ گجرات تاجدارؐ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ تاجدارؑ ختم نبوت کانفرنس میں جو مشائخ آئے ہیں ان کی جوتیوں پر ہاتھ رکھ کر سلام کرتا ہوں، ختم نبوت کانفرنسوں کے انعقاد کے بعدعلما کرام، مشائخ اور پیروں کو خریدنے کی تحریک شروع کر دی گئی ہے، جو مشائخ بکتا ہے وہ مشائخ نہیں ہے۔ گجرات میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیال شریف کے سجادہ نشین نے کہا کہ الیکشن میں ووٹ اس کو دیں جو صحیح مسلمان اور نبی کریم ؐ کا غلام ہو، ہم جلائو گھیرائو اور دھرنوں کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت بری چیز ہے، لیکن حق کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے، میرے ساتھ چلنا ہے تو کسی لالچ میں نہ آنا۔ پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا علماء کرام اور مشائخ کو خریدنے کی تحریک شروع ہے، جو مشائخ بکتا ہے وہ مشائخ نہیں، حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے بڑے لوگوں کو ڈرا سکتی ہے لیکن فقیروں کو نہیں۔ واضح رہے کہ کانفرنس کا انعقاد بزم چشتیہ سیالویہ گجرات نے کیا تھا، کانفرنس سے دیگر مشائخ نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 704412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش