0
Tuesday 13 Feb 2018 03:11

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی اور ترک سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی اور ترک سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی اور ترک سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے لیے ترکی کے نئے سفیر اسہان مصطفیٰ اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے غیر معمولی برادرانہ تعلقات کو روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا گیا، جب کہ ترک سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ بعدازاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران بارڈر منیجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 704411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش