0
Tuesday 13 Feb 2018 02:46

کامیاب لوگ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سیکھتی ہیں، لودھراں میں شکست کے بعد عمران کا ردعمل

کامیاب لوگ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سیکھتی ہیں، لودھراں میں شکست کے بعد عمران کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں میں شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب لوگ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سیکھتی ہیں۔ شکست کے بعد ٹوئٹر پر مایوس کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر شکست اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ان پر قابو پاکر ہی مضبوطی آتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سکستہ دل لوگ اپنی طاقت کبھی حاصل نہیں کرسکتے، کئی دہائیوں پر مشتمل انصاف کیلئے سیاسی جدوجہد میں کبھی مایوس نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پارٹی 2018 کے انتخابات میں ضرور کامیاب ہوگی۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں کے گزشتہ ضمنی انتخاب میں تقریباً 40 ہزار ووٹوں سے کامیاب رہنے والی پاکستان تحریک انصاف پاکستان مسلم لیگ نواز سے 26 ہزار ووٹوں کے بھاری مارجن سے ہار گئی۔ تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 113542 ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین نے 85933 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
خبر کا کوڈ : 704408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش