0
Tuesday 13 Feb 2018 01:24

فاروق ستار سے کہا ٹکٹ جسے دینا ہے دیں مگر پارٹی اس طرح نہ چلائیں، خالد مقبول صدیقی

فاروق ستار سے کہا ٹکٹ جسے دینا ہے دیں مگر پارٹی اس طرح نہ چلائیں، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹاکر رابطہ کمیٹی کی حمایت سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر بننے والے خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کے کارکن ہے، وہ دوبارہ آئیں گے تو شائد دوبارہ پارٹی سربراہ بن جائیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کئی بار فاروق بھائی سے کامران ٹیسوری سے متعلق پوچھا تھا، ان سے پوچھا کہ آخر کامران ٹیسوری کو لینے کی کیا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ٹکٹ مسئلہ نہیں تھا، کامران ٹیسوری کو فاروق ستار نے ڈپٹی کنوینر بنوایا، پارٹی کی اکثریت نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر بنانےکی مخالفت کی تھی، فاروق بھائی نے کہا ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر نہ بنایا تو پارٹی چھوڑ دوں گا۔ خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے فاروق ستار سے کہا کہ ٹکٹ جس کو دینا ہے دے دیں مگر پارٹی کو اس طرح نہ چلائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر نہیں کنوینر بنایا تھا، پارٹی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی کے اختیارات ٹیسوری کی جیب میں ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کے کارکن ہیں وہ دوبارہ آئیں گے تو شائد دوبارہ سربراہ بن جائیں، اگر فاروق بھائی کو لگتا ہے کہ کنوینر کے اختیار کم ہیں تو وہ آئیں اور ڈپٹی کنوینر بنیں۔ فاروق ستار کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 17 فروری کو ہونے والا اجلاس ایم کیو ایم کا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 704392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش