0
Sunday 11 Feb 2018 22:20

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 71 افراد ہلاک

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 71 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ روس میں نجی ایئرلائن کا طیارہ گرکرتباہ ہو گیا ہے اور خدشہ ہے کہ اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی ایئر لائنر کمپنی سیراٹوو کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے فوری بعد ہی ریڈار سے غائب ہو گیا۔ طیارے میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے۔ طیارہ اورل کے شہر اورسک سے پرواز کر رہا تھا۔ اورسک ایئرپورٹ کے عملے کے مطابق حادثے کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹر دور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گر کر تباہ ہوا ہے۔ ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ پرواز کے صرف دو منٹ بعد ہی مسافر طیارہ ریڈار سے اوجھل ہو گیا۔ واضح رہے کہ 2015ء میں سیراٹوو ایئرلائن کی خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیرمتعلقہ عملے کو بٹھانے پر اس کا بین الاقوامی پرواز کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایئرلائن صرف روس میں ہی کام کر رہی تھی اور اس کی زیادہ تر پروازیں جارجیا اور آرمینیا کے درمیان ہی جاری تھیں۔
خبر کا کوڈ : 704040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش