0
Sunday 11 Feb 2018 20:41

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ایام فاطمیہ اور انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے سلسلے میں نشست

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ایام فاطمیہ اور انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے سلسلے میں نشست
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام ایام فاطمیہ کے پُرحزن و پُرملال ایام میں انقلاب اسلامی کی انتالیسویں سالگرہ کے سلسلے میں دفتر ایم ڈبلیو ایم میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور طلباء نے شرکت کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا ظہیر عباس مدنی نے انجام دیے، نشست سے خطاب کے دوران حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم نے انقلاب اسلامی ایران پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خلوص، اتفاق، اتحاد اور رہبر کا عالم باعمل ہونا یہ وہ اہم عناصر ہیں جو انقلاب لانے میں موثر ہیں، نشست کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے دہ فجر اور انقلاب اسلامی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جو قوم تلاش و کوشش کرے اور اُن کا رہبر بھی دشمن شناس ہو وہ قوم انقلاب لا سکتی ہے، علامہ سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ ایران میں اگر انقلاب اسلامی آیا ہے تو اسکی بنیادی وجہ کوشش، سعی اور ہدف کا مشخص ہونا ہے، انقلاب لانے کے لئے امام خمینی رضوان اللہ کی سیرت پر عمل پیرا اور ان ہی جیسا ہی پُرخلوص ہونا ہوگا، آخر میں انقلاب اسلامی کی سربُلندی اور رہبرمعظم کی سلامتی کی دعا کے ساتھ اس نشست کا اختتام ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان نشست میں تشریف لانے والے تمام علمائے کرام، طلاب اور بالخصوص علامہ سید علی رضوی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 703995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش