0
Friday 9 Feb 2018 00:17
اسلامی انقلاب کا نہال اب ایک مضبوط اور تناور درخت بن گیا ہے

انقلاب اسلامی ایران عوامی انقلاب ہے، امام خامنہ ای

دشمن کے کمزور جھونکوں سے اس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے
انقلاب اسلامی ایران عوامی انقلاب ہے، امام خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیں گے اور اس سال 22 بہمن تماشائی ہوگا۔ دشمن کی طرف سے انقلاب اسلامی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن مال و زر، طاقت و قدرت، مکر و فریب اور دہشت گردی کے فروغ کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن انقلاب اسلامی کا درخت اب ایک مضبوط اور تناور درخت بن گیا ہے اور دشمن کے کمزور جھونکوں سے اس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام کو معلوم ہے کہ انقلاب اسلامی کی کمین میں دشمن بیٹھا ہوا ہے اور اسی لئے اس سال 22 بہمن کے دن عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں اور بیہودہ گوئی کا بھر پور جواب دیں گے اور اس سال کا 22 بہمن تماشائی ہوگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی ایرانی عوام کا انقلاب ہے عوام اس انقلاب کے مالک ہیں اور اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت بھی ایرانی عوام کے ہمراہ ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطے میں امریکہ کی شکست خوردہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے خطے میں دہشت گردی کا فروغ جاری رکھا ہوا ہے امریکہ خطے میں عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی شکایات کو غور سے سنیں اور انھیں برطرف کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کریں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کو زندہ حقیقت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی جڑیں ماضی کی نسبت آج بہت زيادہ قوی اور مضبوط ہیں۔ انقلاب اسلامی کامیابی کے ساتھ اپنے اصلی اور اعلی اہداف کی جانب گامزن ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سماجی انصاف پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام انصاف کے خواہاں ہیں عوام مشکلات کو برداشت کرسکتے ہیں لیکن نا انصافی کو برادشت نہیں کریں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین اور یمن ميں مظلوم عرب مسلمانوں کے قتل
عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: فلسطین اور یمن میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے اور یمن و فلسطین کا محاصرہ کررکھا ہے اس کے باوجود بے شرمی کے ساتھ ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ ایران یمنی مسلمانوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔


رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بین الاقوامی سطح پر مظالم اور برائیوں کے خلاف جد وجہد کرنا اور (امریکہ کو) ذلیل و رسوا کرنا اسلامی جمہوری نظام کی اصولی پالیسی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج دنیا کی سب سے زیادہ بے رحم اور ظالم حکومت امریکی حکومت ہے یہاں تک کہ یہ حکومت وحشی گروہ داعش سے بھی بدتر ہے۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ داعش کو امریکا نے ہی بنایا ہے اور موجودہ امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس کا اعتراف بھی کیا ہے فرمایا کہ امریکیوں نے داعش گروہ کو تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اس کی ہر طرح سے حمایت کی لیکن امریکی حکومت عالمی سطح پر اپنے پروپیگنڈوں میں انسانی حقوق، مظلوموں اور حتی جانوروں کے حقوق کی حمایت کا دعوی کرتی ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حقائق کو بیان کرکے انہیں ذلیل و رسوا کیا جائے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فلسطینی عوام پر گذشتہ ستر برس سے جاری مظالم اور یمنی عوام کے قتل عام اور ان پر ہونے والے ظلم کی واشنگٹن کے ذریعے حمایت کو امریکی مظالم کا کھلا ثبوت قراردیا اور فرمایا کہ یمن اور یمن کے مظلوم عوام کی تنصیبات پر روزانہ امریکی اتحادیوں کے ذریعے امریکی ہتھیاروں سے بمباری کی جارہی ہے لیکن امریکی حکومت اس پر خاموش ہے اور اس کو ان مظالم کی کوئی پروا نہیں ہے اور وہ انتہائی بے شرمی کے ساتھ لوہے کے چند ٹکڑے دکھا کر یہ جھوٹا دعوی کرتی ہے کہ ایران یمن کو میزائل فراہم کررہا ہے۔ آپ نے علاقے کے مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت کے ایک نمونے کا بھی ذکرکیا اور فرمایا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں استقامتی محاذ کے بارے میں امریکیوں کی کوشش تھی کہ وہ استقامتی محاذ کا صفایا کردیں لیکن ہم ڈٹے رہے اور اعلان کردیا کہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج پوری دنیا پر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ امریکا جوچاہتا تھا وہ نہیں ہوسکا اور ہم نے جوچاہا وہ کردکھایا۔
خبر کا کوڈ : 703329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش