0
Wednesday 16 Aug 2017 19:50

نیب آرڈیننس ختم کئے جانے سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے مانیں گے، سعید غنی

نیب آرڈیننس ختم کئے جانے سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے مانیں گے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں نیب کو قائم رکھنا چاہتی ہے جبکہ سندھ سے پہلے کے پی میں احتساب کمیشن بن چکا ہے، احتساب کا قانون چیلنج کرنیوالے اس میں خرابی بتائیں۔ سندھ نیب آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک ہی جرم کے خلاف 2 اداروں کا کام کرنا عجیب بات ہے، سندھ میں اینٹی کرپشن ادارہ احتساب کمیشن کی جگہ لے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کے مطابق اینٹی کرپشن کا سربراہ اسپیکر کو رکھا گیا ہے، اگر اپوزیشن کو اسپیکر پر اعتراض ہے تو رائے دیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں نیب آرڈیننس ختم کئے جانے سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے مانیں گے۔ خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں نیب آرڈیننس کے خاتمے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کی مشترکہ درخواست کی سماعت کی اور عدالت نے نیب کو صوبے میں کارروائی جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 661811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش