0
Wednesday 16 Aug 2017 18:20

ملک بھر میں افغان مہاجرین کی دوبارہ رجسٹریشن آج سے شروع

ملک بھر میں افغان مہاجرین کی دوبارہ رجسٹریشن آج سے شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز آج سے شروع ہوگا۔ ملک بھر میں 10 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی رجسٹریشن کا ہدف رکھا گیا ہے جس میں 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے لئے ملک بھر میں مجموعی طور پر 21 سنٹرز قائم کئے جاچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 11 سنٹرز قائم کے گئے ہیں، غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جنوری 2018 تک جاری رہے گا جس کے لئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، افغان کمشنریٹ، خیبرپختونخوا اور افغان حکومت کے افغان وزارت برائے مہاجرین (ایم او آر آر) نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ نادرا، افغان کمشنریٹ خیبرپختونخوا اور ایم او آر آر کی ٹیمیں اور عملہ قائم کی گئی سنٹرز میں تعینات ہوگا جو غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو افغان شہریت کارڈ جاری کرے گا جس کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو افغان شہریت کارڈ جاری کرنے کے بعد وہ 31 دسمبر 2017 تک پاکستان میں قانونی طور پر قیام کرسکیں گے جبکہ جنوری 2018 تک ان سنٹرز سے افغان شہریت کارڈ حاصل نہ کرنے والوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا اور انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل افغان کمشنریٹ وقار معروف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہوگا جس کے لئے انہوں نے پشاور میں 3، نوشہرہ میں 2 اور کوہاٹ، مردان، دیر، مانشہرہ اور ہری پور میں ایک، ایک سنٹر قائم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 661770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش